Archive for the ‘Governement Officials’ Category

Didn’t Babar Awan celebrated Bhutto’s Execution?

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے پاکستان 32سال سے آئینی اور جمہوری طور پر سولی پر لٹکا ہوا ہے ڈاکٹر بابر اعوان

لاہور 9اپریل(وائس آف ایشیا)) وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے پاکستان 32سال سے آئینی اور جمہوری طور پر سولی پر لٹکا ہوا ہے‘ پاکستان کے آئین ‘ قانون اور جمہوریت پر لگے اس دھبے کو دھونے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کو ری اوپن کرانے کے لیے ریفرنس بھیجا‘ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ تفتیش کے دوران شہید ذوالفقار بھٹو کے حق میں حاصل کیے گئے مواد کو ریکارڈ میں سے غائب کر دیا گیا ‘ لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ کو جلسہ کرنے کا آئینی اور جمہوری حق ہے بلکہ ملک کی تمام سیاسی ‘مذہبی جماعتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اہم ترین گواہ مقبول الہی ملک کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مقبول الٰہی ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ جس وقت بھی مجھے اس کیس میں گواہی کے لیے بلائے گی فوراً حاضر ہو جاؤنگا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ مقبول الٰہی ملک ان گواہوں میں سے ہیں جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا ناصرف عدالتی قتل ہوتے ہوئے دیکھا بلکہ جانتے ہیں کہ یہ عدالتی قتل کیسے ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھٹو کے اس عدالتی قتل کے حوالے سے قانونی ماہرین کی مدد سے جائزہ لے رہے ہیں‘ انہوں نے بتایا کہ بہت سا ریکارڈ تفتیش کے دوران تبدیل کیا گیا جس کے ذریعے بھٹو بے گناہ قرار پا رہے تھے ‘ انہوں نے کہاکہ اس عدالتی قتل نے پاکستان کو 32 سال سے آئینی ‘ قانونی اور جمہوری طور پر سولی پر لٹکایا ہوا تھا اور اس سے پاکستان کے آئین، قانون اور جمہوریت پر دھبہ لگا ہوا ہے ‘ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس دبے کو دھونے کے لیے بھٹو کیس ری اوپن کرنے کا ریفرنس بھیجا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوئی سیاسی گگلی نہیں ہے کہ اس سے کوئی شخص اپنا سیاسی قد اونچا کرنا چاہتا ہے ‘ بلکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے جسے صدر آصف علی زرداری نے پورا کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھٹو کیس کے حوالے سے ریفرنس صدر کے علاوہ وزیراعظم یا کابینہ کو اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ ریفرنس دائر کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریفرنس کا جائزہ لینے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے بنچ تشکیل دینا خوش آئند اقدام ہے ‘ انہوں نے کہاکہ عدالتی قتل کے فیصلے کے بارے میں مسلسل توہین عدالت ہو رہا تھا ‘ اب رک جائے گا ‘ انہوں نے بتایا کہ 13اپریل کو سپریم کورٹ کا بنچ ریفرنس کے جائزے کے حوالے سے سماعت کرے گا اور ہم 13اپریل کو اس کیس کے لیے وکلاء کا تعین کرینگے ۔ وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ صدر مملکت نے پہلے سے واضح کر دیا ہے کہ اس ریفرنس کے ذریعے ہم کسی کو سزا دلوانا نہیں چاہتے بلکہ اس دھبے کو دھونا چاہتے ہیں کیونکہ پوری دنیا اس کو عدالتی قتل قرار دے چکی ہے ‘ ایم کیو ایم کے جلسے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ ایم کیو ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے کا آئینی اور جمہوری حق ہے جس سے کوئی انہیں محروم نہیں کر سکتا ‘ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کو ایسا اقدام کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی قومی دھارے میں شامل ہو سکیں۔ مقبول الٰہی ملک نے کہاکہ میں عرصہ سے اس انتظار میں تھا کہ اس کیس کو ری اوپن کرائے اب سپریم کورٹ جب بھی بلائے گی دوڑ کر جاؤنگا۔

 

Read more on Didn’t Babar Awan celebrated Bhutto’s Execution?…

Join the forum discussion on this post – (1) Posts

April 9, 2011 · pakistanifirst · One Comment
Tags: , , ,  · Posted in: Governement Officials, Pakistani Ministers, PPP

Dr Mohammad Ali Shah must be punished or bagharati will continue.

Sorry guys if you think differently but if someone bring embarrassment to the nation he deserve no respect.  He was so desperate to be seen on the world arena as a start and now we will make him a star here. Here are the demands from all Pakistanis from this pathetic rich educated shameless elite

Read more on Dr Mohammad Ali Shah must be punished or bagharati will continue….

Join the forum discussion on this post – (1) Posts

October 14, 2010 · pakistanifirst · 2 Comments
Tags: , ,  · Posted in: Bureaucrat, Governement Officials, Self Respect, SIND

Pakistani COUNSEL GENERAL Babar Hashmi one of Baghairat of the century.

New York Stock exchange donated its front screen for Pakistani flood affected here on Wednesday, for one hour , but Pakistani Counsel General to New York Babar Hashmi and commercial counselor Muhammad Amer use this golden opportunity for there own publicity .

Read more on Pakistani COUNSEL GENERAL Babar Hashmi one of Baghairat of the century….

Join the forum discussion on this post – (1) Posts

August 26, 2010 · h8haters · 22 Comments
Tags: , , , ,  · Posted in: Bureaucracy, Bureaucrat, Governement Officials, Social Disaster

Shameless Fozia Wahabs party loyalty before faith and religion

Join the forum discussion on this post – (1) Posts

May 24, 2010 · pakistanifirst · One Comment
Tags: , , ,  · Posted in: Governement Officials, PPP

Who wants to pay any Tax to the government after this?

Join the forum discussion on this post – (2) Posts

April 4, 2010 · pakistanifirst · One Comment
Tags: , , , , , ,  · Posted in: Corruption, Governement Officials, Pakistani Government, PPP, Sindh